English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیٹ ایر ویز طیارہ پر بڑی لاپرواہی ، اونچائیوں پر مسافروں کو سانس لینے میں پریشانی ،کان اور ناک سے نکلنے لگا خون

share with us

ممبئی :20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جیٹ ائیرویز کے طیارہ میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب طیارہ میں سوار 30 مسافروں کے کان اور ناک سے خون نکلنے لگا۔ طیارہ جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ عملہ کے ارکان کیبن پریشر کو مینٹین کرنے والے سوچ کو دبانا ہی بھول گئے تھے جس کی وجہ سے طیارہ کے بلندی پر پہنچنے سے لوگ ہوا کی کمی محسوس کرنے لگے۔

اسی دوران کچھ لوگوں کے کان اور ناک سے خون نکلنے لگا جبکہ کچھ دیگر لوگوں کو سر درد ہونے لگا۔ آنا فانا میں طیارہ کو واپس ممبئی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ سبھی مسافروں کا ممبئی ائیرپورٹ میں علاج چل رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق، جیٹ ائیرویز کے طیارہ نے جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور کے لئے پرواز بھری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوائی جہاز کا پائلٹ ہوا کا دباو کم کرنے والا سوئچ آن کرنا ہی بھول گیا۔ جیسے ہی ہوائی جہاز ہوا میں پہنچا ویسے ہی جہاز میں سوار مسافروں کو پریشانی ہونے لگی۔

پہلے تو لوگوں نے سر درد کی شکایت کی۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں تقریبا 30 مسافروں کے ناک اور کان سے خون نکلنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت طیارہ نے پرواز بھری تھی اس وقت طیارہ میں  160 مسافر موجود تھے۔

مسافروں کی طبیعت بگڑتی دیکھ کر ہوائی جہازکو واپس ممبئی  ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔  سبھی مسافروں کا علاج ممبئی ائیرپورٹ پر ہی کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا