English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور: بے قابو کار حادثہ کا شکار، ایک شخص ہلاک ، چار کی حالت نازک

share with us

 

منگلور : 19؍ستمبر2018(فکروخبرنیوز)یہاں ٹھوکوٹو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہو گئی ہے ،یہ حادثہ 18ستمبر منگل کی شام کو پیش آیا حادثہ میں مرنے والے شخص کی شناخت کیرالا کے رہنے والے انوپ کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،
ذرائع کے مطابق انوپ شہر میں پہونچے اپنے بھائی کے ساتھ ملاقات کے بعدکارپر سوار اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ دیرلی کٹے کی طرف لوٹ رہا تھا کہ اسی دوران تھوکٹو جنکشن کے قریب اچانک بریک لگانے سے کار بے قابو ہو کر پلٹا کھا گئی جس سے کار پر سوار انوپ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کے چاروں ساتھی بھی شدیدزخمی ہوگئے،زخمیوں کو دھرلی کٹے کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان چاروں کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ انوپ کیرالہ کے ا یرناکلم کا رہنے والا ہے اور دھرلی کٹے کے ایک اسپتال میں ملازمت کرتا ہے منگلور ساؤتھ پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا