English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاری ڈرائیور کے قتل کے بعد دفنانے کے معاملہ میں پولس نے ایک شخص کو کیا گرفتار

share with us

منگلور : 19؍ستمبر2018(فکروخبرنیوز) ساتھی ڈرائیور کے ساتھ لوٹ مار کی واردات انجام دینے اور اسے قتل کردفنانے کا حیران کر دینے والا معاملہ منگلور میں منظر عام پر آیاہے ،پنمبور پولس نے اس معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار شخص کی شناخت اسد اللہ شریف کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،اس واردات کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب شیو گنیش ٹرانسپورٹ نامی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے سگاما ٹراول کے ڈرائیور انل کمارکے خلاف پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی کہ اس نے انل کی ٹرک پر 7.5لاکھ کی قیمت کے تیل باکس بنگلور بھجوائے تھے لیکن انل اس کی ڈیلیوری دینے کے بجائے اسے چونا لگا کر جملہ اشیاء کے ساتھ فرار ہوگیا ہے ،
پولس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کی اور انل کے فون کال کی تفصیلات حاصل کر سبھی کال ریکارڈ کھنگال ڈالے اور جس جس شخص کو اس نے کال کیا تھا سبھی سے پولس تھانہ بلاکر پوچھ تاچھ کی ،اسی دوران پولس نے اسد اللہ کو بھی حراست میں لے کر سختی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے گھبرا کر ساری بات اگل ڈالی ،پولس کے مطابق اس نے اپنے جرم کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا اور ٹرک پر لادا گیا پورا سامان بازار میں فروخت کر اس کے پیسہ ہڑپ لئے ، پولس کے مطابق اس کی لاش رامانگر ضلع میں کمبلگوڈو نامی علاقہ میں قتل کے بعد دفنادی گئی تھی

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا