English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق : سڑک پر نصب بم پھٹنے سے پولس اہلکار سمیت دو عام شہری ہلاک

share with us

عراق میں ایک پولیس  بس کے گزر کے وقت سڑک پر نصب بم کے پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 15 پولیس  اہلکار زخمی ہو گئے۔

کیپٹن حامد الا عبیدی   نے بتایا ہے کہ کرکوک  ۔بغداد شاہراہ پر  داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے  پہلے سے نصب کردہ  دھماکہ خیز مواد  پولیس بس کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

عبیدی کا کہنا  ہے کہ اس دھماکے سے   بس پر سوار  ایک اہلکار اور ایک  راہگیرہلاک  ہو گیا ۔

واضح رہے کہ عراق میں سیکورٹی قوتوں کی جانب سے "موت  کی تکون " کے نام سے منسوب کردہ کرکوک ۔ صلاحدین ۔ دیالہ  صوبوں کے درمیان  دہشت گرد تنظیم  داعش  گاہے بگاہے  شہریوں اور سیکورٹی قوتوں  پر حملے کرتی رہتی ہے۔

خیال رہے کہ  عراقی وزیر اعظم حیدر الاعبدادی نے دسمبر 2017 میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے عراق سے فوجی وجود کے خاتمے کا اعلان  کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا