English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ملکیوں کی ترسیل زر پر فیس کی تجویز کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا، سعودی ارکان شوریٰ

share with us

جدہ :19؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی مجلس شوریٰ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ارکان شوریٰ اپنے آئندہ اجلاس میں غیر ملکیوں کے ترسیل زر پر فیس کی تجویز کا فیصلہ کریں گے۔ مجوزہ مسودے پر ووٹنگ ہوگی۔

عہدیدار نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوریٰ کی مالیاتی کمیٹی سفارش کرچکی ہے کہ تارکین وطن سے ترسیل زر پر فیس وصول کی جائے۔ مذکورہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں بھی اپنا یہی نکتہ نظر دہرائے گی۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے نمائندے اور بعض ارکان شوریٰ ماضی میں بھی ترسیل زر پر فیس کی تجویز کی مخالفت کرچکے ہیں۔ آئندہ اجلاس میں بھی ان سے اسی کی توقع کی جارہی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اگر ارکان شوریٰ نے ڈاکٹر حسام العنقری کی تجویز کردہ سفارش منظور کرلی تو ایسی صورت میں حتمی منظوری کیلئے ایوان شاہی سے رجوع کیا جائیگاجہاں سے ملک و قوم کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ صادر ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا