English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظہبی: صدارتی محل میں نئے وزیراورججزکی تقریبِ حلف برداری

share with us

ابو ظہبی:19؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت کی موجود گی میں ایک نئے وزیر اور نئے ججز نے حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب ابو ظہبی کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ تقریب دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی افواج کے کمانڈر ان چیف شیخ محمد بن زید النہیان کی موجود گی میں ہوئی ، دونوں شخصیات نے نئے وزیر اور ججز سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں احمد علی محمد السائغ نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا یا ہے جبکہ صابری شمس، عدین محمود اور الطیب عبدلغفور الغادی نے بطور جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا ہے۔

اس موقع پر شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد بن زید نے نئے وزیر اور جج کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور انہیں اپنے کام ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت بھی کی ۔

ابوظہبی کے صدارتی محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شیخ منصور بن زید، وزیراعظم کے ایک اور نائب اور صدارتی امور کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید، وزیرخارجہ شیخ نہیان بن مبارک شریک تھے ، ان کے علاوہ بھی تقریب میں مملکت کے کئی اہم عہدیدار وں نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا