English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں بڑھتی عصمت ریزی کی وارداتوں پر وزیر اعظم کی خاموشی ناقابل قبول: راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی:19؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک بھر میں خواتین بالخصوص کمسن لڑکیوں کے ساتھ ریپ، گینگ ریپ کے واقعات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہریانہ میں گینگ ریپ کے واقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی کارروائی نہ کرنے پر حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ ان معاملات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی قبول نہیں کی جا سکتی ہے۔ 

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "ملک کی ایک اور بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ہوئی ہے اور اس سے بھارت کا سر شرم سے جھک رہا ہے"۔ انہوں نے ان واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم کی خاموشی ناقابل قبول ہے‘‘۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت پر شرم آنی چاہئے جس میں بھارت کی خواتین غیر محفوظ اور ڈری ہوئی ہیں اور عصمت دری کے مجرموں کو کھلا گھومنے کی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ہریانہ کے مهیندرگڑھ میں ایک لڑکی کی گزشتہ دنوں اس وقت اجتماعی آبروریزی کی گئی جب وہ ٹیوشن سے واپس آرہی تھی۔ 

یہ سکنڈری کی طالبہ ہے اور سی بی ایس ای کے امتحان میں اس کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے صدر جمہوریہ نے اعزاز سے نوازا تھا۔
 اس دوران کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سور جےوالا نے پریس کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے عصمت دری کے واقعات پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں مسلسل اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے علاوہ دہرادون میں بھی اس طرح کی شرمناک واردات ہوئی ہے اور بی جے پی حکومت کچھ نہیں کر پا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں خواتین بالخصوص کمسن لڑکیوں کے ساتھ ریپ، گینگ کے واقعات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔حالیہ دنوں ہی میں ایسے متعدد واقعات پیش آچکے جن میں کمسن لڑکیوں کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا اور خاطی درندہ صفت افراد کھلے عام آزاد گھوم رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا