English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کے رافیل سودے کی جے پی سی تحقیقات کرائی جائے ، اڈپی میں کانگریس کارکنان کا احتجاج 

share with us

 

اڈپی 18؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) بی جے پی حکومت کے رافیل سودے کے خلاف ضلع کانگریس کی جانب سے آج اڈپی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف جوئنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی ) کے تحت اس کی جانچ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاجی ریلی ٹیگر سرکل منیپال ، سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر ختم ہوئی ۔ احتجاجیوں نے رافیل سودے کے خلاف اپنے غم وغصہ کااظہار کرنے کے لیے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ونئی کمار سوراکے نے رافیل سودے کو این ڈی اے کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو خریدنے کا فیصلہ یو پی اے سرکار میں کیا گیا، یہ سودا 2007 میں 526کروڑ کا تھا۔ لیکن جیسے ہی این ڈی اے اقتدار میں آئی تو 2015میں اس سودے کی قیمت دوگنی کردی گئی اور جب مودی فرانس کے دورے پر تھے تو اس وقت وزیر دفاع ان کے ساتھ نہیں تھی جس کی وجہ سے ہندوستان کو تقریباً 41,000ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ مودی کی جانب سے کے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں روپیوں کی قیمت روز بروز کم ہورہی ہے۔ رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہی ہورہا ہے ، حکومت عوام کے درد کو نہیں سمجھ رہی ہیں اور روز بروز اس پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واچپئی کی موت کو انتخابات کے لیے ایجنڈہ بنارہی ہے عوام کا بوجھ کرنے کے بجائے حکومت غریبوں کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کررہی ہیں اور ان کی حکومت میں غریبوں کے لیے کوئی زندگی ہی نہیں ہے۔ کارکلا بلاک کے سابق صدر گوپال بھنڈاری نے کہا کہ مودی اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کے بجائے بیرون کا سفر کررہے ہیں۔ ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوعوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا