English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلباء کے درمیان مسابقۂ قرأت کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 18؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلباء کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کے تحت مختلف تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں اور اس کا مقصد طلبا ء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوتا ہے۔ اسی کے تحت بروز پیر رات نو بجے مسابقۂ قرأت کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر قرأت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے استاد تفسیر مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی نے کہا کہ قرآن مجید کو حسن صوت اور ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ، اس لیے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اللجنہ کے ذمہ دار بھی اس جانب سے قدم بڑھائیں اور طلباء کو اپنی صلاحتیں سامنے لانے کے لیے مواقع فراہم کریں۔ مولانا نے طلبا ء کی حسنِ کارکردگی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسابقہ میں شریک طلباء کو مبارکبادی بھی پیش کی ۔ استاد جامعہ مولانا مرفاد مصبا ح ندوی نے روایت الدوری عن الکسائی پر قرأت کا ایک نمونہ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے مفید خیالات کا بھی اظہار کیا۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز عکراش گوائی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت نصیر طاہر باپو نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض اوثق معلم او رحکم کے فرائض مولانا عبدالمیط خطیب ندوی اور مولانا مرفاد مصباح ندوی نے انجام دئیے۔ مسابقہ کے نتائج کچھ اس طرح رہے۔ 
اول : محمد سلمان کودے 
دوم : اصغر احمد صدیقی 
سوم : محمد احمد رکن الدین 

بشکریہ : شعبۂ صحافت اللجنۃ العربیہ وعلاقاتِ عامہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا