English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم،اقوام متحدہ کی رپورٹ پر شدید تنقید

share with us

روہنگيا :17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے حامی  تفتيش کاروں نے اپنی ايک تازہ رپورٹ ميں ميانمار ميں روہنگيا مسلم  برادری  پر ڈھائے گئے مظالم سے نمٹنے کے ليےاقوام متحدہ کے رد عمل پر بھی شديد تنقيد کی ہے۔ 432 صفحات پر مشتمل يہ حتمی رپورٹ آج  جاری کی گئی جبکہ اس کا خلاصہ تين ہفتے قبل جاری کيا گيا تھا۔ اس رپورٹ ميں ميانمار کی فوج کے اعلی افسران کے خلاف پابندياں عائد کرنے کا مطالبہ کيا گيا تھا۔يہ بھی کہا گيا تھا کہ فوجی جرنيلوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقيقات کی جائيں۔ آج جاری ہونے والی حتمی رپورٹ ميں بالخصوص اقوام متحدہ کے رد عمل پر تنقيد کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا