English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقدونیہ میں روسی اثرورسوخ میں اضافے کی کوششیں قبول نہیں،امریکہ

share with us

روس کے اس اقدام کی وجہ سے مقدونیہ کے نیٹو کا رکن بننے کی راہ میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں،امریکی وزیردفاع 


بخارسٹ :18؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیردفاع جِم میٹِس نے روس کی جانب سے مقدونیہ میں اپوزیشن کو سرمایہ فراہم کرنے پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس حکومت اپنے پیسے اور اثرورسوخ کا استعمال کر کے مقدونیہ کی حزب مخالف کی جماعت کی پوزیشن مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ میٹِس نے کہا کہ روس کے اس اقدام کی وجہ سے مقدونیہ کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بننے کی راہ میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔اپنے تین روزہ دورے پر مقدونیہ پہنچنے پر میٹِس نے کہا کہ روسی حکومت اپوزیشن گروپوں کو سرمایہ فراہم کر رہی ہے، تاکہ مقدونیہ کے نام کی تبدیلی کے سلسلے میں مجوزہ ریفرنڈم کو ناکام بنایا جا سکے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا