English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنٹوال ایم ایل اے کی کار پر پتھراؤ معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ معاملہ کو ہوا دینے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے : رمناتھ رائے 

share with us

بنٹوال 13؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) بھارت بند کے دوران بنٹوال کے ایم ایل اے کی کار پر پتھراؤ معاملہ پر سابق وزیر رمناتھ رائے نے کہا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ کانگریس پارٹی او رمجھے اس سلسلہ میں بدنام کیا جارہا ہے میں اس پورے معاملہ کی مذمت کرتا ہوں ۔ انہو ں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کسی نے جھوٹی شکایت کی کہ انہوں نے بند کے دوران دکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کی ہے۔ اس معاملہ میں سچائی سے کام نہیں لیا گیا ہے ، جھوٹی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں بند منائے جانے کے دوران دکانداروں سے درخواست کی جاسکتی ہے لیکن میں نے کسی پر زبردستی نہیں کی ہے۔ انہوں نے بھارت بند کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور مرکزی حکومت اس پر روک لگانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ جب رسوئی گیس کی قیمت یوپی اے کی دورِ اقتدار میں اضافہ کیا گیا تھا تو اس وقت بی جے پی کی نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھااور اس وقت کرناٹک میں ایڈی یوروپا کی حکومت تھی ۔اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی سینئرلیڈران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا