English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: الحدیدہ اور صنعا کے درمیان حوثیوں کی سپلائی لائن منقطع

share with us

صنعا :13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) یمن میں سرکاری فوج نے ’’کیلو 16‘‘ کے تکون پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد دو صوبوں الحدیدہ اور صنعا کے درمیان سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔ یمنی فوج نے جنگی اہمیت کے حامل الحدیدہ صنعا ہائی وے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس دوران الحدیدہ صوبے کے وسط میں نئی پیش قدمی کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد یمنی فوج اہم علاقے کے شمالی اطراف پہنچ گئی ہے۔ اس کا شمار اُن علاقوں میں ہوتا ہے جہاں حوثی باغی سب سے زیادہ تعداد میں مورچہ زن ہیں۔ علاوہ ازیں فوج کے دیگر یونٹس الحدیدہ شہر کے جنوبی حصّے میں یونیورسٹی اور ساحل سمندر کے کنارے سڑک کی جانب بڑھ گئے۔یمنی فوج کی ترجمان ویب سائٹ ’’ستمبر‘‘ کے مطابق سرکاری فوج الحدیدہ شہر کے ساتھ واقع باجل کے سنگم اور کھیتوں کے علاقے تک پہنچ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا