English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد حرام کے طرز پر امراوتی میں بنے گی عالیشان اور خوبصورت مسجد ، چندربابونائیڈو

share with us

امراوتی :13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی میں وقف بورڈ کی نگرانی میں بڑے پیمانہ پر مسجد کی تعمیر کے اقدامات کرنے کی افسروں کو ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں ، وزیربلدیہ نظم و نسق پی نارائنا کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امراوتی کی 10 ایکڑ اراضی پر سعودی عرب کی مسجد حرام کی طرز پر مسجد تعمیر کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں ۔ مسجد کی تعمیر وقف بورڈ کی زیرنگرانی کی جانی چاہئے ۔ نائیڈو نے کہا کہ تروملاتروپتی دیواستھانم امراوتی میں بڑے پیمانہ پر مندر تعمیر کررہا ہے۔ اسی دوران مندر کی دوسری طرف مسجد تعمیر کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کا شہر مختلف ثقافت اور مذاہب کا مرکز ہونا چاہئے ۔

کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر سریدھر اور امراوتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر لکشمی پارتھا سارتھی نے قانون ساز اسمبلی ، کونسل ہائی کورٹ کی عمارت اور سیول سروسز آفیسز کے لئے رہائشی کامپلکسوں کی مستقل عمارتوں کی جاری تعمیر پر چندرابابو کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امراوتی میں تعمیر کی جانے والی ہر عمارت عصری اور نئے دارالحکومت کی خوبصورت کی عکاس ہونی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا