English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی طور پر جمع شدہ پانچ لاکھ مالیت کی ریت ضبط 

share with us

منگلورو 13؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) منگلور اور اس کے آس پاس کے شہرو ں میں تعمیراتی کے لیے ریت کی قلت اہم مسئلہ بن گیاہے۔ عوام کی جانب سے ریت کانکنی کے لیے حکومت سے جلد از جلد ہدایات جاری کرنے پر دباؤ بنایاجارہا ہے لیکن دوسری جانب سے غیر قانونی طور پر ریت جمع کرنے کی وجہ سے بازار میں اس کے دام آسمان کو چھورہے ہیں۔ پولیس کی اس غیر قانونی کاموں کے خلاف کی گئی کارروائی میں کئی ٹن ریت ضبط کی جاتی ہے لیکن یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ معاملہ منگلور کے مضافاتی علاقہ ہے جہاں پولیس اور مائننگ افسران کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی میں پانچ لاکھ مالیت کی ریت ضبط کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارکولا اور اڈیار میں غیر قانونی طور پر تقریباً 78لاری ریت غیر قانونی طور پر جمع کی گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگلور کے چند مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر ریت جمع کیے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران کی جانب سے کارروائی کی گئی اور قریب 780ٹن ریت ضبط کرلی گئی ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے یہ معاملہ مائننگ افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اوما پرشانت کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا