English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویتنام نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سماجی کارکن کو 12 سال سزائے قید سنا دی

share with us

ہنوئی:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) ویتنام کی عدالت نے حکومتی تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سماجی کارکن کو بارہ سال سزائے قید سنا دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چوالیس سالہ سماجی کارکن نگوئن ترنگ ٹریوس کے وکیل نگوئن وین ینگ نے بتایا کہ بارہ سال قید کے علاوہ ان کے موکل کو پانچ سال گھر پر نظر بندی کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔ نگوئن ترنگ جو کہ اس مقدمے کے متن سے متفق نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ ماحولیات اور انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے اور انہو ں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی ہر گز سازش نہیں کی اور وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا