English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک سے زائد بار عمرہ ادائیگی پر لائف ٹائم 2ہزار ریال فیس عائد،سعودی حکومت نے نیا فرمان جاری کر دیا

share with us

جدہ:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکومت نے ایک سے زائد بار عمرہ کرنے پر مستقل طورپر2ہزار ریال فیس عائد کردی ہے۔ قبل ازیں یہ فیس گزشتہ 3سال میں عمرہ کرنے پر تھی جوکہ اب لائف ٹائم کیلئے عائد ہوگئی ہے۔ فیصلے کے نتیجے میں دنیا بھر میں ٹریول ایجنسیز اورعمرہ کے خواہش مند معتمرین میں تشویش کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے سرکلر میں سعودی حکومت کی جانب سے دوسری بار عمرہ کرنے پر لائف ٹائم کیلئے دوہزار ریال فیس کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس فیصلے سے تحریری طورپر تمام ٹریول ایجنسیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیاگیا ہے۔فیصلے کے مطابق زندگی بھر میں صرف ایک دفعہ عمرہ کرنے پر فیس لاگو نہیں ہوگی۔ ایک سے زائد بار عمرہ کرنے والے کو ہر دفعہ دوہزار ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران سعودی حکومت نے تین سال کے اندر دوبارہ عمرہ کرنے پر 2ہزار ریال فیس عائد کررکھی تھی جسے ختم کرنے کا دنیا بھر میں مطالبہ کیا جارہاتھا۔ سعودی حکومت نے یہ فیس ختم کرنے کے بجائے اسکا دائرہ تین سال سے بڑھا کر لائف ٹائم کردیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی وزارت حج نے اپنا ای عمرہ سسٹم اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا