English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین: کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی،9 افراد ہلاک، 46 زخمی 

share with us

بیجنگ:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) چین کے صوبہ ہنان میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راہگیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ ہنان کے شہر ہینگ یانگ کے بن جیانگ اسکوائر میں پیش آیا۔حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی یا غلطی قرار دینے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی راہگیروں پر چڑھائی۔چینی میڈیا کے مطابق راہگیروں پر گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار شخص کی شناخت 54 سالہ یانگ زن ین کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص پہلے بھی جلاؤگھیراؤ اور منشیات کے مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا