English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا، مندروں میں جانوروں کی قربانی پر پابندی

share with us

پابندی کی تجویز ہندو مذہبی امور کی وزارت نے دی تھی اور ہندوں کے متعدد اعتدال پسند گروہوں نے اس کی حمایت کی ہے
،کچھ ہندو مندروں میں بھگوان کو خوش کرنے کے لیے بکریوں، بھینسوں اور مرغیوں کی قربانی دیتے ہیں،حکومتی ترجمان


کولمبو:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا کی حکومت نے ملک کے ہندو مندروں میں جانوروں اور پرندوں کی رسمی قربانی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ایک حکومتی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس پابندی کی تجویز ہندو مذہبی امور کی وزارت نے دی تھی اور ہندوں کے متعدد اعتدال پسند گروہوں نے اس کی حمایت کی ہے۔کچھ ہندو مندروں میں بھگوان کو خوش کرنے کیلئے بکریوں، بھینسوں اور مرغیوں کی قربانی دیتے ہیں۔سری لنکا میں بدھ مت کے پیرو کاروں کی اکثریت نے اس طرز عمل کے خلاف کئی برسوں کے احتجاج کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے جہاں ناقدین اسے غیر انسانی کہتے ہیں۔سری لنکا میں ہندو اور مسلمان اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر جانور قربان کرتے ہیں جس پرجانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور چند بدھ مت گروہ ناراض ہیں۔اس طرز عمل کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد ہندو جانور قربان نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تاہم اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی مذہبی آزادیوں پر پابندی عائد کرنے کے مترادف ہے۔ا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا