English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نےبیوی سمیت پانچ افراد کوگولی مار کر ہلاک کر دیا

share with us

واشنگٹن :13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک واقعے کا اور اضافہ ہوگیا ہے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیکرز فیلڈ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،بعد ازاں مشتبہ شخص نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔امریکا میں فائرنگ تواتر سے ہونے والے واقعات نے دنیا کی سپر طاقت کہلانے والے ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا پول کھل گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا بھر میں فائرنگ کے واقعات میں سیکڑوں امریکی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ان واقعات میں قابل ذکر اکتوبر 2017 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے،پھر نومبر 2017میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔دسمبر 2015 میں امریکی ریاست سان برنارڈینو میں معذوروں پر فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا