English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ،تیل کے دام کتنی اونچائیوں تک لے جائےگی مودی سرکار

share with us

نئی دہلی:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے استحکام کے بعد ایک بار پھر سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 81 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل 73 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ملک کی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 13 اور 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
 دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کے لیے صارفین کو آج 81 روپے اور ڈیزل کے لیے 73.08 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 88.39 روپے اور ڈیزل کی 77.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا