English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی اپنی 68 ویں سالگرہ اسکولی بچوں کے ساتھ منائیں گے

share with us

نئی دہلی:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی اپنی پیدائش کے دن 17 ستمبر کو دو روزہ دورہ پر وارانسی آئیں گے۔اس دوران وہ ہزاروں اسکولی بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے علاوہ اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات اپنے پارلیمانی حلقہ کی عوام کو دیں گے۔
بی جے پی کے کاشی علاقہ کے صدر مہیش چندر شریواستو نے  بتایا، 'مودی کے دورہ کی اطلاع ملنے کے بعد تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں'۔سترہ ستمبر کو ان کا 68 واں جنم دن ہے اور انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم وارانسی کے عوام کو پھر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ وہ کن منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے لیے انتظامی سطح پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ سے قبل بی جے پی کارکنان خصوصی صفائی مہم چلائیں گے۔ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پارٹی کارکنوں سے خصوصی اپیل کی گئی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا