English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سرکار کا راگ الاپنے والےبابارام دیو کے بدلے سر،کہا،غریبی اور بے روزگاری سے مودی نہیں بھگوان گنیش دلائیں گے نجات

share with us

نئی دہلی:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے یوگ گروبابا رام دیو نے آج کہاکہ ملک کے عوام غریبی ،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال ہیں او ر غیرممالک سے کالادھن لانے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کے بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی ک قیادت والی مرکزی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔

بابارام دیونے ’پتانجلی ‘کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک مہنگائی، غریبی اور بے روزگاری سے بے حال ہے ۔مہنگائی مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلاسکتے ہیں ۔

اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ پچھلے انتخابات کے دوران انھوں نے لوگوں سے کہاتھا کہ مسٹر مودی کے اقتدارمیں آنے پر پٹرول ،ڈیزل 35،40روپئے لیٹر ملیں گے جسکی بی جے پی نے بھی حمایت کی تھی ،یوگ گرونے کہاکہ ،’’میں نے ایسا کہاتھا لیکن حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس لگارکھاہے ۔ ‘‘

رام دیو نے کہاکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل مہنگا ہواہے۔ امید ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ بابارام دیونے کہاکہ ملک کے اندر سے کالادھن نکالنے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اور کچھ سخت قدم اٹھائے گئے ہیں لیکن غیر ممالک سےکالادھن واپس لانے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔لوگ حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ۔غیر ممالک میں کئ لاکھ کروڑ روپئے کالا دھن کی شکل میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا