English   /   Kannada   /   Nawayathi

اہم شاہراہ توسیعی معاملہ ، اراضی کے معاوضہ کے سلسلہ میں بھٹکل سمیت پانچ تعلقوں کو ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا ریڈ نوٹس 

share with us

کاروار 12؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اہم شاہراہ 66کے توسیعی معاملہ اور معاوضہ کی تقسیم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بھٹکل سمیت پانچ تعلقوں کے اراضی مالکان کو ریڈ نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں اپنے دستاویزات جمع کرنے کے احکامات دئیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر اراضی مالکان اپنے دستاویزات متعلقہ محکمہ کو نہیں پہنچاتے تو انہیں معاوضہ نہیں مل سکے گا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے کاروار ، انکولہ ، کمٹہ ، ہوناور اور بھٹکل تعلقوں کے اراضی مالکان کو اپنے اراضی کے دستاویزات جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے لیکن ان میں سے اکثر مالکان اب تک اپنے دستاویزات جمع نہیں کر پائے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کو اہم شاہراہ توسیعی معاملہ اور معاوضہ کی تقسیم کے سلسلہ میں آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی مالکان کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے پاس اپنے دستاویزات جمع کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اگر اراضی مالکان اپنے دستاویزات جمع کرنے سے قاصر رہے تو اہم شاہراہ کے قانون کے مطابق متعلقہ زمینیں حاصل کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا