English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی تارکین جلد ملک سے نکل جائیں : کویتی وزارت داخلہ

share with us

جدہ :12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کویتی وزارت داخلہ نے ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والے اور جن کا وزٹ ویزہ ختم ہوگیا ہے انہیں ہدایت کی ہے کہ پہلی فرصت میں ملک سے نکل جائیں۔ ایسا کرنے سے وہ اپنے کفیلوں اور ضامنوں کو پریشانیوں سے بچاسکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آئندہ  مقامی میڈیا کے مطابق آئندہ دنوں سیکیورٹی ادارے وزٹ ویزے پر آکر ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں اور ان کے کفیلوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ 

کویتی محکمہ اقامہ نے کہاہے کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک میں 90ہزار تارکین غیر قانونی ہیں۔ وزارت داخلہ ان کے خلاف کارروائی کا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔غیر قانونی تارکین میں سے زیادہ تر ایشیائی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر عرب شہری ہیں۔ عرب شہریوں میں شامی سب سے زیادہ ہیں۔ کویت میں 28لاکھ61ہزار380تارکین کے پاس نافذ العمل اقامہ ہے۔ ان میں سے 20 لاکھ 17 ہزار 084 مرد اور 8 لاکھ 44 ہزار296خواتین ہیں۔

یکم ستمبر کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 10لاکھ7ہزار887تارکین حکومتی اداروں میں کام کرتے ہیں یا ان کے پاس شق نمبر17کا اقامہ ہے جبکہ 15لاکھ18ہزار711تارکین نجی شعبے سے وابستہ ہیں۔تارکین میں سے 6لاکھ 87ہزار267تارکین گھریلو عملے کے طور پر کام کرتے ہیں یا ان کے پاس دفعہ نمبر20کا اقامہ ہے۔ریکارڈ کے مطابق تارکین میں سب سے بڑی کمیونٹی ہندوستانیوں کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مصری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا