English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلیب میں عسکری آپریشن کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، ترکی

share with us

انقرہ:12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوب فریدون  سنیرلی اولو  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامی علاقے ادلیب میں تمام تر فوجی آپریشنز کو ختم کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

سنیر لی اولو نے روس کی درخواست پر یکجا ہونے والی سلامتی کونسل  کوصدر رجب طیب ایردوان، روسی صدر ولادیمر پوتن اور ایرانی  صدر حسن روحانی   کے بروز جمعہ اجلاس کے   نتائج سے آگاہی کرائی۔آستانہ مذاکرات   کے شام میں تشدد میں  گراوٹ اور سیاسی سلسلے کو سرعت دلانے کے زیر مقصد سر انجام پانے کی یاد دہانی کرانے والے سنیرلی اولو  کا کہنا تھا کہ تہران سربراہی اجلاس میں بھی ادلیب کا معاملہ پیش پیش رہا ہے۔

صدر ایردوان کی جانب سے تہران میں فائر بندی کی اپیل  کی یاد دہانی  کرانے والے سنیر لی اولو نے ادلیب میں فوجی آپریشن کے خاتمے  اور فائر بندی کی اپیل کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ادلیب میں فوجی آپریشن بلا شبہ انسانی المیہ کا موجب بنے گا، اس سے مہاجرین   کے ریلے سامنے آئیں گے اور ترکی ، یورپ اور حتی دور کے ممالک کے لیے سلامتی کے خطرات بڑھیں گے۔

سنیر لی اولو نے ساڑھے تین ملین کی تعداد کے ساتھ  دنیا میں سب سے زیادہ   مہاجرین کی میزبانی کی یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا  کہ "اس حقیقت سے بھی جانکاری  کر لی جانی چاہیے کہ طویل عرصے قبل   اس موضوع پر ہماری گنجائش  اپنی حد پار کر چکی ہے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا