English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا کے کھلے سمندر میں دو کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد مسافر ہلاک ا

share with us

ترپولی:12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے ساحل سے پناہ گزینوں کو یورپ لے کر جانے والی دو کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد مسافر ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

امدادی ایجنسی میڈیسینا سینس فرنٹیئرز کے مطابق پناہ گزینوں کو لے کر جانے والی ان دو کشتیوں میں مجموعی طور پر 320 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔کچھ افراد نے ان کشتیوں کے ملبے کے ذریعے اپنی جان بچائی تو بقیہ کو لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے بچایا۔

حادثے میں بچ جانے والے ایک خوش قسمت مسافر نے بتایا کہ ہماری کشتی پر 165 بڑے اور 20 بچے سوار تھے لیکن دوسری کشتی کی موٹر نے کام کرنا بند کردیا اور ہم نے سفر جاری رکھا تاہم کچھ دیر بعد ہماری کشتی ڈوبنا شروع ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب کشتی ڈوبنا شروع ہوئی تو جن لوگوں کے پاس لائف جیکٹس تھیں یا جو تیرنا جانتے تھے، صرف وہ بچ جانے میں کامیاب ہوئے۔بچ جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد انجن سے لیک ہونے والے ایندھن سے جل گئی جن کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صرف 52مسافروں کو بچایا جا سکا ہے البتہ لیبیا کی کوسٹ گارڈ سروسز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان ڈوبنے والی کشتیوں کے 276مسافروں کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا