English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس اور سعودی عرب کا مشترکہ خلائی تحقیقاتی معاہدہ 

share with us

ماسکو:12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکومت اور روس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک مشترکہ خلائی تحقیقات اور امن مقاصد کے لیے سائنسی تحقیقات میں مل کر کام کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سعودی کابینہ نے روس کے ساتھ خلائی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے وزیر برائے توانائی، صنعت اور معدنیات کی فراہم کردہ معلومات کے بعد خلائی تحقیقات میں روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ خلائی تحقیقات میں معاہدہ شاہی فرمان کے تحت عمل میں آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا