English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرائے گوئے کا اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان،اسرائیل نے اعلان مسترد کردیا

share with us

تل ابیب:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پیرا گوئے کی نئی حکومت نے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،جبکہ اسرائیل نے اساعلان کو مسترد کرتے ہو ئے پیراگوائے کا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے پر پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئیس البرٹوکاسٹی لیونی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ سابق صدر ھوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہو ئے سفارتخانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کاجائیگا ۔پیراگوئے کے وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطی میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اسرائیل نے پیراگوئے کے اس اعلان کے جواب میں پیراگوائے کا سفارتخانہ بندکرنے کا حکم دیا ہے۔فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے پیراگوئے کے نئے صدر سے ملاقات میں سفارت خانہ واپس تل ابیب منتقل کرنے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جو کارگر ثابت ہو ئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا