English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا غزہ کی ایریز گذرگاہ آئندہ جمعرات تک بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

share with us

صرف ان افراد کو گذرگاہ عبورکرنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامے ہوں گے

 

مقبوضہ بیت المقدس:08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے شمالی غزہ کو غرب اردن سے ملانے والی گذرگاہ ایریز گذرگاہ آئندہ جمعرات تک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق یہ گذرگاہ آئندہ جمعرات تک بند رہے گی۔ میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ایریز گذرگاہ پر پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے بعد گذرگاہ کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران صرف ان افراد کو گذرگاہ عبورکرنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامے ہوں گے۔ادھر لائبرمین کی طرف سے عبرانی میں جاری کردہ ایک ریکارڈڈ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایریز گذرگاہ کو آئندہ جمعرات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران ایریز گذرگاہ کیقریب فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور اس گذرگاہ کو کھولنے کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے نعرے لگائے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا