English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن پر جنیوا مذاکرات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، مگر ہوں گے ضرور،عالمی ایلچی

share with us

امن عمل اور طرفین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کو کرنا چاہتے ہیں،گریفتھس کی پریس کانفرنس 

نیویارک:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کچھ وقت کے لیے تاخیر کاشکار ہوسکتے ہیں لیکن یہ ہوں گے ضرور۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ یمن میں جاری تنازع کے حل کے لیے دوبارہ سیاسی عمل شروع ہوگا ۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ امن عمل اور طرفین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کو کرنا چاہتے ہیں۔گریفتھس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس یمن میں بحران کے حل کے لیے پیش رفت کرنے کا ایک موقع ہے کیونکہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہوسکتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا