English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا کے ایک صوبے میں عورتوں اور مردوں کے مشترکہ کھانے پر پابندی

share with us

جکارتہ :06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اسلامی قوانین کے تحت جزیرے سماٹرا کے ضلع بیرون میں اب عورتیں اور مرد کسی ریستوران یا کافی شاپ میں مشترکہ ٹیبل حاصل نہیں کر سکیں گے، تاوقت کہ ان کے درمیان شوہر بیوی یا کوئی اور قریبی رشتہ موجود نہ ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے ایک اسلامی صوبے ایچے کے ایک ضلع کے حکام نے ہوٹل میں عورتوں اور مردوں کے ایک ساتھ کھانے پر پابندی لگا دی ہے تا وقتکہ وہ میاں بیوی ہوں یا ان کی قریبی رشتے داری ہو۔جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد عورتوں سے زیادہ اچھا برتاؤ کرنا ہے۔ایچے دنیا کا وہ واحد گنجان آباد مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا