English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی صوبہ بلوچستان کے 95 فیصددیہات کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع

share with us

ایران کے دیگر سرحدی صوبوں مثلا کردوں اور عربوں کی طرح بلوچستان بھی محرومی اور کمزور انفرا اسٹرکچر کا شکار 


تہران:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے وزیر مواصلات محمد جواد آذری جہرمی نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی صوبے بلوچستان کے 95% دیہات لینڈ لائن فون، موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن سے خالی ہیں۔ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ نہ ہونے کے سبب بلوچستان کے 5000 کے قریب دیہات کا بیرونی دنیا کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر نے مزید بتایا کہ اس سنی اکثریت صوبے میں سڑکوں کی مجموعی لمبائی 4700 کلومیٹر ہے۔ اس میں سے 1400 کلومیٹر سے زیادہ راستوں پر رابطے کی سہولت موجود نہیں لہذا یہاں پیش آنے والے کسی بھی ٹریفک حادثے کا اعلان نہیں ہو سکتا۔ایران کے دیگر سرحدی صوبوں مثلا کردوں اور عربوں کی طرح بلوچستان بھی محرومی اور کمزور انفرا اسٹرکچر کا شکار ہے۔گزشتہ ہفتے بلوچستان میں پانی کے ایک گڑھے میں چار لڑکیوں کے ڈوب جانے کی خبر نے بلوچی شہریوں کو چراغ پا کر دیا۔ یہ لڑکیاں گڑھے سے پینے کا پانی نکال کر اپنے گھروں کو لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا