English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرّوبی کا خامنہ ای سے پوچھ گچھ کا مطالبہ ، سیاسی شخصیات نے حمایت کر دی

share with us

تہران:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران میں کئی سیاسی شخصیات نے اپوزیشن کی سبز تحریک کے نظر بند رہ نما مہدی کروبی کے اْس مطالبے کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے جس میں کروبی نے ایرانی مجلسِ خبرگان رہبری پر زور دیا تھا کہ رہبرِ اعلی کی حکمرانی کی تین دہائیوں کے بعد ایران کی ابتر صورت حال کے حوالے سے علی خامنہ ای سے استفسار کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مہدی کرّوبی کی جماعت اعتمادِ ملّی کے زیر انتظام ویب سائٹ نے ایک بیان پوسٹ کیا جس پر 25 سیاسی شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔ بیان میں ان افراد نے کرّوبی کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے اسے قیادت کی قانونی نگرانی کے لیے راہ کا ہموار ہونا شمار کیا ۔بیان میں عوام کی جانب سے حکمرانوں سے پوچھ گچھ اور ان کا احتساب کیے جانے، قیادت کو اْس کے فیصلوں کا ذمّے دار ٹھہرانے اور ریاستی امور میں شہریوں کو شریک کیے جانے کے معاملے کو باور کرایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا