English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس شامی حکومت کو ادلب میں کارروائی سے روکے، جرمنی 

share with us

برلن:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن حکومت نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی حکومت کو صوبہ ادلب میں فوجی کارروائی سے باز رکھے۔ ادلب شام میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقہ ہے اور شامی فورسز وہاں آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن حکومت کی نائب ترجمان آلریکے ڈیمر نے برلن میں کہا کہ جرمن حکومت اس بات کی توقع کرتی ہے کہ روس شامی حکومت کو اس تباہی سے باز رکھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے میں انسانی حقوق اور امدادی کارکنان کو بلا روک ٹوک جانے کی اجازت دی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا