English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت

share with us

حماہ :05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مغربی حماہ کے مضافاتی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے-مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے اسرائیل کے پانچ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔غاصب صیہونی حکومت شام میں دہشت گردوں کی حمایت و مدد کی غرض سے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

صیہونی فوج نے بھی منگل کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ برس کے دوران شام میں دو سو سے زائد علاقوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں میں آٹھ سو سے زائد میزائلوں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا ہے۔دوسری جانب شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے بدھ کے روز شمال مغرب میں لاذقیہ کے مضافات میں واقع البصہ کے علاقے میں دو نامعلوم ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے پچّیس اگست دو ہزار اٹھارہ کو بھی دہشت گردوں کے تین ڈرون طیاروں کو بھی کہ جن کے ذریعے وہ مغربی شام کے حماہ شہر میں شامی فوج کےٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تباہ کر دیا تھا۔شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، اسرائیل اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا-

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو شام میں دہشت گردوں کی شکست و ناکامی پر گہری تشویش لاحق ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا