English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل کے اسپورٹس کمپپلیکس میں خودکش حملہ، 4 افراد ہلاک

share with us

کابل:05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسپورٹس کمپلیکس کے اندر خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 4افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں واقع اسپورٹس کمپلیکس کے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 4افراد ہلاک ہو گئے

وزارت صحت کے ترجمان واحد مجور نے بھی 4افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 18افراد کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے عینی شاہد ایک سوشل میڈیا صارف نے تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خود کش بمبار نے کلب میں موجود محافظ کو قتل کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔محمد حنیف نامی فیس بک صارف نے لکھا کہ خود کش بمبار نے خود کو ایسے مقام پر دھماکے سے اڑایا جہاں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس موجود تھے جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے۔تاحال کسی گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ماضی میں عوامی مقامات پر داعش سمیت دیگر گروپس کی جانب سے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے افغانستان مستقل بدامنی کا شکار ہے اور آئے روز افغان دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں بم دھماکے اور حملے کیے جاتے ہیں جن میں غیر ملکی افواج سمیت مقامی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا