English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کیمیائی اسلحے کا استعمال نہ کرے،نتائج سنگین ہونگے:امریکہ

share with us

واشنگٹن:05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ  نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسد انتظامیہ  نے شامی  عوام کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورا اور مُناسب جواب دیا جائے گا۔امریکہ  کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں دی  گئی ہے جب دوسری جانب اسد انتظامیہ  روس اور ایران شام کے شہر ادلب پر فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ ، امریکہ  اور عالمی برادری بار بار ادلب پر فوج کشی  کے سنگین نتائج پر انتباہ  دے چکے ہیں۔وایٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب سے متعلق ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ اگر بشارالاسد نے کیمیائی حملے کا دوبارہ ارتکاب کیا تو امریکہ  اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا فوری  اور مناسب طریقے سے جواب دے گا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے اسد رجیم اور اس کے حلیف ممالک روس اور ایران کو خبر دار کیا تھا کہ ادلب پربے مقصد فوج کشی سے گریز کریں ورنہ لاکھوں بے گناہ عام شہری مارے جا سکتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا