English   /   Kannada   /   Nawayathi

بصرہ میں مظاہرین پر گولی چل گئی،7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

share with us

بصرہ :05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں متعدد مظاہرین کی ہلاکت اور صورت حال کے خراب ہونے کے بعد الصدری گروپ کے شیعہ سیاسی رہنما مقتدی الصدر نے عراق میں  موجود بیرونی عناصر اور بصرہ کے لوگوں کے خلاف تشدد کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔گزشتہ رات گئے اپنی ٹوئیٹ میں مقتدی الصدر نے کہا کہ اب بہت ہو چکا، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ بصرہ میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ اس مظلوم شہر کے خلاف المیہ شمار ہو گا۔مقتدی الصدر کے مطابق، نہتّے مظاہرین نے اس سے زیادہ مطالبہ نہیں کیا کہ انہیں پینے کا صاف پانی، بجلی اور روزگار  فراہم کیا جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حفاظتی دستوں   میں بعض ایسے بیرونی عناصر سرائیت کر گئے ہیں جنہوں نے مظاہرین کو مارا پیٹا اور قتل بھی کیا۔واضح رہے کہ غیض و غضب کا شکار احتجاج کرنے والوں نے صوبائی حکومت کی عمارت کے نزدیک کئی مظاہرین کی ہلاکت کے بعد مذکورہ عمارت کو آگ لگا دی تھی۔مقامی طبّی ذرائع کے مطابق، براہ راست فائرنگ کی زد میں آ کر 7مظاہرین ہلاک اور   30 سے زائد  زخمی ہو گئے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا