English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان : پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے صدر منتخب

share with us

اسلام آباد:04؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان تحریک انصاف  پارٹی کے امیدوارڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک سرکاری نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن ڈاکٹرعارف علوی جیت گئے ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اعلان کل کیا جائے گا۔عہدہ صدارت کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی، پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن  اورمسلم لیگ ن اوردیگراپوزیشن جماعتں کے  حمایت یافتہ مولانا فضل الرحمان اور کے درمیان مقابلہ تھا۔ لیکن عارف علوی نے زبردست فرق سے جیت حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان قومی اسمبلی اورسینٹ میں ڈالے گئے  430 ووٹوں میں سے عارف علوی نے 212 ووٹ حاصل کرکے بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے جبکہ اپوزیشن کے امیدوارمولانا فضل الرحمن نے 131 ووٹ حاصل کئے اوراعتزازاحسن کو 81  ووٹوں پرہی اکتفا کرنا پڑا۔سندھ میں اعتزازاحسن کا پلڑا بھاری رہا۔ انہیں 100 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ عارف علوی کو 56  ملا اور مولانا فضل الرحمان کو ایک ووٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ خیبر پختونخوا  میں عارف علوی بھاری رہے۔ کل 109 ووٹوں میں سے عارف علوی نے 78 ووٹ حاصل کئے، مولانا فضل الرحمان کو 26  ووٹ ملے اوراعتزازاحسن کو صرف 5 ووٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔

صوبہ بلوچستان کی اسمبلی سے عارف علوی کو 45 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوارمولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ ملے۔ پیپلزپارٹی کی بلوچستان اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں ہے،  جس کی وجہ سے اعتزاز احسن کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ قومی اسمبلی اورسینیٹ  میں 2 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ 6 ووٹ مستر ہوگئے۔

الیکٹورل کالج کے مطابق اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے عارف علوی نے مجموعی طورپر352 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے، فضل الرحمٰن نے 185 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ اعتزازاحسن 123 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

انتخاب میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر جبکہ  پاکستان کے پانچوں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان پریزائیڈنگ افسرکے فرائض انجام دیئے۔ دیگراراکین کی طرح وزیرِاعظم عمران خان بھی صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اورانہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

پاکستان میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے آج 4 ستمبرکو صبح  10 بجے سے شام 4 بجے تک اراکین نے اپنے حق رائے دہی استعمال کا کیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان باضابطہ طورپرکل کیاجائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا