English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائنی صدر نے گالی دینے پرباراک اوباما سے معافی مانگ لی

share with us

دوتیرتے نے اس وقت امریکی صدر اوباما کو بازاری عورت کی اولاد کہا تھا


منیلا:04؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ماں کی گالی دینے پر اب ان سے معافی مانگ لی ہے۔ دوتیرتے نے اس وقت امریکی صدر اوباما کو بازاری عورت کی اولاد کہا تھا۔ اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہوئے دوتیرتے نے فلپائنی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ مسٹر اوباما ایک سویلین ہیں اور انہیں ان الفاظ کی ادائیگی پر افسوس ہے۔ دوتیرتے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے منشیات کے خلاف ان کی مہم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اوباما کو معاف کر دیا ہے۔ دوتیرتے نے یہ الفاظ 2016 میں آسیاں اجلاس کے موقع پر استعمال کیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا