English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس میں پنشن اصلاحات قانون کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ 

share with us

ماسکو :03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے غیر مقبول اقدامات کو نرم کرنے کے حالیہ وعدوں کے باوجود ملک بھر میں ہزاروں افراد نے پنشن کی عمر کی حد بڑھانے کی سرکاری سکیموں کے خلاف مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹسکے مطابق احتجاج سے لگتا ہے کہ پیوٹن کی جانب سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں دی گئی رعایت کی پیشکش کے باوجود مجوزہ پالیسی حکومت کیلیے سیاسی طور پر حساس مسئلہ بنا ہوا ہے۔ پیوٹن نے اپنی تقریر کے دوران پہلی بار اس حوالے سے بہتری کے لئے ذاتی ذمہ داری لی اور اسے مالی ضرورت کے طور پر بھی بیان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا