English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے بغداد میزائلوں کی منتقلی سے متعلق برطانوی میڈیا کی رپورٹیں حیران کن اور حقائق کے منافی ہیں ، عراق

share with us

بغداد:03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق نے کہا ہے کہ ایران سے بغداد میزائلوں کی منتقلی کے بارے میں برطانوی میڈیا کی رپورٹیں حیران کن اور حقائق کے بالکل منافی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی میڈیا کی ایران سے میزائلوں کی منتقلی کے بارے میں رپورٹیں بالکل بے بنیاد اور شوائد کے بغیر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ایسی بے بنیاد رپورٹوں پر ردعمل دینے کا پابند نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے تمام ریاستی ادارے آئین کے آرٹیکل سیون کی پابندی کرتا ہے جس کے تحت دیگر ممالک کا کسی بھی ملک پر حملے کے لئے عراقی سرزمین کو بطور اڈہ استعمال کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا