English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینے کے آر پار نکل گئی لوہے کی راڈ ، ایمبولینس آنے تک موبائل پر گیم کھیلتا رہا شخص

share with us

لیویانگ :03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کسی حادثہ میں اگر کوئی شخص بری طرح سے زخمی ہوجائے تو عام طور پر وہ میڈیکل ہیلپ کیلئے تڑپتا ہے ، لیکن کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی شخص کے سینے میں لوہے کی راڈ گھس گئی ہو اور ایمبولینس آنے تک وہ شخص بالکل مطمئن ہو کر موبائل پر گیم کھیل رہا ہو ، نہیں نا ، لیکن چین میں ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے ۔

دراص لیویانگ میں رہنے والے ایک شخص کو گارڈ ریل نے ٹکر ماردی تھی ، اس دوران تقریبا چار میٹر لمبی لوہے کی راڈ اس کے سینے کے آر پار ہوگئی تھی ۔ شخص کے سینے سے خون نکل رہا تھا ، اس کے بعد بھی وہ شخص درد سے کراہنے کی بجائے آرام سے لیٹا رہا اور جب تک ایمبولینس نہیں آئی ، اس وقت تک وہ اپنے موبائل فون پر گیم کھیلتا رہا ۔

اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین اس زخمی شخص کی ہمت کی داد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ صارف اس کو موبائل ایڈکٹ بتارہے ہیں ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ریکسیو ٹیم شخص کو ایمبولینس سے لے کر جارہی ہے ، اس دوران بھی وہ مسلسل موبائل پر گیم کھیل رہا ہے ۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جارہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا