English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصی کے قریب اسرائیلی پولیس نہتے فلسطینی نمازیوں پر ٹوٹ پڑی،متعددزخمی ،ہسپتال منتقل

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی پولیس نے مسجد اقصی میں نماز کی ادائی کیلئے آئے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی کے مطابق ایک مقامی شہری نظام ابو رموز نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی شہری نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد باب الاسباط کے قریب کھڑے تھے کہ قابض فوج نے ان کی مار پیٹ شروع کردی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابو رموزنے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے شہریوں کی شناخت پریڈ کی۔ انہیں گالم گلوچ کی اور بدکلامی کے بعد انہیں جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔قابض پولیس نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کے سروں پر لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کئی نمازی لہو لہان ہوگئے۔ بعد ازاں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا