English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد مالیاتی نظام قائم نہ کیا تو یورپ نقصان اٹھائے گا‘جرمن وزیر خارجہ

share with us

ویانا:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کو ضروری قرار دیدیا ہے۔گزشتہ روز وزیر خارجہ ہایکو ماس نے ویانا میں اپنے یورپی ہم منصبوں کیساتھ ملاقات ‘اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یورپ کے لیے آزاد مالیاتی نظام کے قیام کیلئے اس سے بہتر موقع کوئی نہیں ہوسکتا۔ یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کے قیام کا جلد فیصلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر چین ایسا مالیاتی نظام وضع کرے گا جو یورپ کے حق میں نہیں ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا