English   /   Kannada   /   Nawayathi

دمشق میں زورداردھماکوں کی آوازیں، عمارتیں لرزگئیں

share with us

دھماکے ائیر پورٹ کے اندر نہیں ،گولہ بارود کے گودام میں الیکٹرکل شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئے ،ملٹری ذرائع کا دعویٰ

دمشق:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے دارالحکومت دمشق میں ملٹری ائیرپورٹ کی جانب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں جن سے نتیجے میں عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔شام کے مقامی میڈیا نے ایک ملٹری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے ائیر پورٹ کے اندر نہیں بلکہ اس کے نزدیک گولہ بارود کے گودام میں ہوئے ،جس کی وجہ الیکٹرکل شارٹ سرکٹ تھا۔سیریئن آبزرویٹری کاکہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں ائیر بیس کے اندر سے آئیں ،جس کی وجہ اسرائیلی فضائی حملہ ہوسکتی ہے۔المزہ ائیر پورٹ پر پہلے بھی حملے کئے جا چکے ہیں ،شامی حکومت ان حملوں کا الزام اسرائیل پر لگاتی آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا