English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیگوسرائے سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے جے این یوطلبہ یونین کے سابق صدرکنہیا کمار!۔

share with us

نئی دہلی:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بہار کے بیگو سرائے سے میدان میں اتریں گے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کنہیا کمار بیگو سرائے سے عظیم اتحاد کے امیدواربنیں گے۔

بہار میں عظیم اتحاد میں راشٹریہ جنتا دل  (آرجے ڈی) سمیت کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر(ہم)، شرد یادوکی ایل جے ڈی کے علاوہ لیفٹیننٹ پارٹیاں بھی شامل ہیں۔ کنہیاں حال کے دنوں میں بہارکی سیاست میں بھی غیرمتوقع طور پرسرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق لالو پرساد یادواوران کے بیٹے تیجسوی پرساد یادو کنہیا کمارکو ٹکٹ دینے کے لئے راضی ہیں اورکانگریس کے ساتھ بات چیت کے بعد بیگو سرائے سیٹ سے کنہیا کمارکوموقع دیا جارہا ہے۔

آرجے ڈی سے منسلک ذرائع نے ایسے اشارے دیئے ہیں کہ کنہیا کمار سی پی ایم کے باضابطہ طورپرامیدوارکے طورپرالیکشن لڑیں گے، لیکن انہیں عظیم اتحاد کا عام امیدوار اعلان کیا جائے گا۔ جے این یو میں ہوئے معاملے سے سرخیوں میں آئے کنہیا کماربنیادی طورپربیگو سرائے ضلع کے برونی بلاک میں بیہٹ پنچایت کے رہنے والے ہیں۔

ان کی ماں مینا دیوی ایک آنگن باڑی خادمہ ہیں اوران کے والد جے شنکر سنگھ یہیں ایک کسان تھے۔ بیگو سرائے لوک سبھا سیٹ پر ابھی بی جے پی کے بھولا سنگھ ممبرپارلیمنٹ ہیں، جن کا 2019 کا الیکشن نہ لڑنا طے مانا جارہا ہے۔ یہاں گزشتہ الیکشن میں بی جے پی کے بھولا سنگھ نے آرجے ڈی کے امیدوار تنویر حسن کو شکست دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا