English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایشیاڈ کھیل: 67 برسوں میں بھارت کی بہترین کارکردگی

share with us

نئی دہلی:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارت نے 1951 میں نئی دہلی میں اپنی میزبانی میں ہوئے پہلے ایشیائی کھیلوں میں 15 طلائی، 16 چاندی اور 20 کانسی سمیت 51 تمغے جیتے تھے اب تک کی بہترین کارکردگی تھیبھارت نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں مقابلوں کے آخری دن مکے باز امت پنگھل اور برج پیئر کی طلائی، خواتین اسکواش ٹیم کے چاندی کا تمغہ اور مرد ہاکی ٹیم کے کانسی کے ساتھ ایشیائی کھیلوں کے 67 برسوں کی تاریخ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بھارت نے جکارتہ-پالمبنگ میں ہوئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں 15 طلائی، 24 چاندی اور 30 کانسی سمیت کل 69 تمغے جیت کر 67 سال پہلے کی نئی دہلی کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت نے اگرچہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ میڈل ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہی رہ گیا۔
بھارت کے پاس آٹھ سال قبل گوانگزو ایشیائی كھیلوں میں 1951 کو پیچھے چھوڑنے کا موقع تھا جب اس نے 14 طلائی، 17 چاندی اور 34 کانسی سمیت کل 65 تمغے جیتے تھے۔ کل تمغوں کے لحاظ سے یہ 65 تمغے بھارت کی بہترین کارکردگی تھی لیکن اس بار بھارت نے اس سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا