English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانپور میں گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی عروج پر ، ایک بھینس تاجر عباس کے ساتھ کی گئی مارپیٹ

share with us

کانپور:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک میں ان دنوں گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کی خبروں کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ یہ مبینہ گائے کے محافظ جسے چاہے اسے پیٹ دیتے ہیں، یہاں تک کہ موت کے گھاٹ بھی اتار دیتے ہیں۔ غیر قانونی وصولی کو اپنا دھندہ بنا چکے یہ گئو رکشک بھینس لے جانے والے تاجروں کو بھی نہیں چھوڑ رہے۔ کانپور میں بھینس لے جارہے ایک تاجر عباس کے ساتھ مبینہ گئو رکشکوں نے مارپیٹ کی، حالانکہ بعد میں ان گئورکشکوں کو یہ غنڈہ گردی بھاری پڑ گئی اور گاؤں والوں نے مبینہ گئو رکشکوں کی دھنائی کردی اور پولس چوکی لے گئے۔ بعد میں پولس نے گئو رکشکوں کو بچانے کے لئے دونوں فریقین میں مفاہمت کرائی لیکن اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دراصل جمعہ 31 اگست کو فتح پور سے مہاراج پور تھانہ علاقہ میں واقع قومی شاہراہ -2 سے ہاتھی پور گاؤں کے رہائشی عباس بھینسیں خرید کر ڈی سی ایم گاڑی سے آ رہا تھا۔ دریں اثنا راستہ میں اسے چار لوگوں نے اسے روک لیا جنہوں نے اس سے 10 ہزار روپے کی مانگ کی۔ جب عباس نے رقم دینے سے منع کر دیا تو گئورکشک اسے پیٹنے لگے۔ عباس نے انہیں 2 ہزار روپے تھما کر جان بچانے کی سوچی، جس پر حملہ آوروں نے موٹر سائیکل سے اس کا پچھا کیا۔

سرسول چوکی کے نزدیک چاروں ملزمان نے گاڑی کا اسٹیرنگ قابو میں کر لیا جس کی وجہ سے گاڑی ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔ اس کے بعد عباس کو چاروں حملہ آوروں نے پیٹنا شروع کر دیا۔ وہاں موجود گاؤں والوں نے اس واقعہ کو دیکھا تو وہ عباس کی مدد کے لئے آگئے۔ بس پھر کیا تھا، گاؤں والوں نے الٹے حملہ آوروں کی ہی خبر لینی شروع کر دی۔ اس کے بعد لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے چاروں ملزمان کو پولس چوکی تک لے جایا گیا۔

پولس نے اس معاملہ میں مفاہمت کرا دی لیکن اسی دوران کسی نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی اور ملزمان کو بچانے اور مفاہمت کرانے کی یہ ویڈیو کلپ وائرل ہو گئی۔ اس کے بعد محکمہ پولس میں سنسنی پھیل گئی۔ آناً فاناً پولس نے دونوں فریقیں کے چار چار لوگوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کی شناخت وکی، روی، آشیش اور دیواکر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس کے مطابق معاملہ میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں ایک برجیش نامی پولس اہلکار کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا